
07:31
Nov 7, 2023
0
0
'انسانی جسم میں گردش کرنے والا مائع لیکوڈ خون ہے۔ انسانی جسم میں کیمیائی اور دیگر مادے ایک توازن کے ساتھ موجود رہتے ہیں، جب تک ان میں توازن برقرار رہے انسان صحت مند رہتا ہے اور اگر جسم میں موجود کیمیکل میں کمی یا زیادتی ہونے لگے تو انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ انسانی جسم میں متوازن کیمیکل میں ایک یورک ایسڈ بھی ہے۔یہ ایک خاص قسم کا تیزاب ہے جو انسان کے جسم میں گردن کرنے والے خون اور یورین پیشاب میں پایا جاتا ہے۔ یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جائے تو انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے جن میں جوڑوں کا درد بہت عام بیماری ہے۔ یورک ایسڈ کی زیادتی مرض Gout کا بھی سبب بنتا ہے۔ یورک ایسڈ کی زیادتی گردوں کے افعال میں نقص سے پیدا ہوتی ہے۔ یورک ایسڈ کی زیادتی سے گردے اور مثانے متاثر ہوتے ہیں۔ گردوں اور مثانے میں پتھروں بن جاتی ہیں۔جس سے فاسد مادوں کا جسم سے اخراج رک جاتا ہے۔ یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے سرخ گوشت بالکل نہ کھائیں۔ غیر معیاری گھی میں پکے کھانوں سے پرہیز کریں۔ شراب اور سگریٹ نوشی چھوڑ دیں۔ چکنائی والا دودھ بھی استعمال نہ کریں۔ وٹامن سی یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے میں بڑا معاون ثابت ہوتا ہے۔ لیموں بکثرت استعمال کریں۔ سیب کھائیں۔ کیلا کھائیں۔ گاجروں کا جوس پئیں۔ پانی زیادہ پئیں۔ وزن گھٹائیں۔ ڈاکٹر اختر نواز خان +923144906901 +923005496901'See also:
comments